مکيه صفحو / ڪتاب / کراچی سے کوپن ہیگن

کراچی سے کوپن ہیگن

اردو میں سفر نامے کے ابتدائی نقوش سید احمد شہید بریلوی کی ”سوانح احمدی“ کے اس حصے سے ملتے ہیں جہاں اُنہوں نے 1821ءمیں سفر حج کے حالات لکھے ہیں۔ اس سے قبل فارسی زبان میں سفرنامے لکھے گئے ہیں۔ اردو میں اس کے بعد بھی جو سفرنامے سامنے آتے ہیں وہ سفر حج کے بارے میں ہی ہیں۔ لہٰذا یوسف خان کمبل پوش کا سفرنامہ عجائبات فِرنگ اُردو کا پہلا سفرنامہ کہلاتا ہے۔ خود اُنہوں نے اُسے تاریخ یوسفی کے نام سے موسوم کیا۔ اُس میں یورپ کے سفر کی روداد ہے۔ انگلینڈ اور فرانس کے شہروں اور دیہاتوں کا ذکر اور اُس زمانے کی مذہبی روایات کی تفصیل ہے‘ کمبل پوش نے 1837ءمیں سفر کا آغاز کیا۔ 1838ءمیں ہندوستان (کلکتہ) پہنچا اور 1847ءمیں یہ سفر نامہ پہلی بار دہلی میں شائع ہوا۔ جسے نول کشور لکھنو نے دربارہ 1873ءمیں شائع کیا۔۔

Download (PDF, 1.72MB)

جواب ڏيو

توهان جي اي ميل ايڊريس ظاهر نه ڪئي ويندي.گهربل خانن ۾ نشان لڳل آهي *

*